جدید نوسر بازوں یعنی ہیکرز کی طرف سے بنک اکاؤنٹ ہولڈرز کے لٹنے کا سلسلہ جاری ہے چند روز قبل اوکاڑہ میں محکمہ صحت کے ملازم کو پانچ لاکھ روپے سے محروم کردیا گیا تھا اور اب یہی واردات رینالہ 17/1AL کے رہائشی امانت نامی ایک سکول ٹیچرکے ساتھ ہوگئی ہے.امانت کو ہیکرز نے کال کرکے بنک انفارمیشن حاصل کیں اور پھر اس کے اکاونٹ سے 384600 نکال لئے گئے.امانت نے حکام بالا سے انصاف کی اپیل کی ہے.
