یوم کشمیرپردیپالپور،حویلی لکھا اورحجرہ میں ریلیاں اور سیمینارز منعقد
کشمیرڈے پر میونسپل کمیٹی کے زیراہتمام ریلی کا اہتمام ،کشمیرپاکستان کا اٹوٹ انگ اور شہ رگ ہے،مقررین تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پانچ فروری یوم کشمیر پرمیونسپل کمیٹی دیپالپور کے زیراہتمام ریلی کا ہتمام کیا گیا جو میونسپل کمیٹی آفس سے شروع ہوکر مدینہ چوک میں اختتام پزیر ہوئی ریلی کی قیادت چیئرمین بلدیہ میاں فخرمسعود بودلہ،صدر دیپالپور بارایسوسی ایشن سیدالطاف حسین بخاری،معروف عالم دین مولانا حسان صدیقی،میاں جبار سکھیراایڈووکیٹ ،میاں محمدرفیع سکھیراایڈووکیٹ ،ایس ایچ او فرخ شہزاد اور تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات سمیت عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی ریلی سے خطاب اور اتحاد پریس کلب سے گفتگو کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے جسے کسی دشمن کے حوالے نہیں کیاجاسکتاانشااللہ کشمیر بہت جلد بھارتی تسلط سے آزاد ہوکرپاکستان کا حصہ ہوگابھارت اقوام متحدہ میں پاس کی گئی اپنی ہی قراردادوں کی خلاف ورزی کرتا آرہاہے۔مسلم امہ کو چاہئے کہ کشمیر کیلئے نیا اور موثر لائحہ عمل بنائے اور موجودہ حکومت بھی کشمیر کے مقدمے کو زیادہ بہتر طریقے سے پوری دنیا کے سامنے رکھے تاکہ دنیا کو کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کا پتہ چلے اور مسئلہ کشمیرجلد از جلد حل ہو۔حجرہ شاہ مقیم میں بھی جماعت اسلامی،عوامی تحریک اور سول سوسائٹی نے ریلی نکالی جو حویلی روڈ سے شروع ہوکر تھانہ چوک پر اختتام پزیرہوئی ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور فلیکسیں پکڑ رکھی تھی جن پر آزادی کشمیر کے حق میں نعرے درج تھے۔حویلی یوتھ پاور اور حویلی سٹی الائنس کے زیر اہتمام بھی جامعہ مسجد چوک سے کشمیر کے مظلوم و مقہور مسلمانوں کی حمایت اور ان کے ساتھ اظہار یکجہتی کےلیے ایک ریلی نکالی گئی جس میں سیاسی سماجی اور مذہبی شخصیات نے شرکت کی اور کشمیر پر بھارتی تسلط کی بھرپور مذمت کی.