dpo okara news 666

یونیورسل ایجوکیشن پروگرام کے تحت گھر گھر سروے کا اساتذہ کومعقول معاوضہ دیا جائے

حجرہ شاہ مقیم (وسیم غوری سے)یونیورسل ایجوکیشن پروگرام کے تحت حکومت نے اساتذہ کے ذریعے بیرونی سرمایہ خرد برد کرنے کے منصوبہ پر عمل شروع کر دیا،اساتذہ کو مشقت پرلگادیاگیا،کوائف جمع کرنے کامعاوضہ اورنہ ہی اتھارٹی کارڈ جاری کیے گئے ،احتساب ادارے نوٹس لیں شہریوں کا مطالبہ ۔تفصیلات کے مطابق حکومت نے حجرہ شاہ مقیم سمیت صوبہ بھر میں یونیورسل پرائمری ایجوکیشن پروگرام شروع کر رکھاہے جس کے تحت پرائمری سکول اساتذہ کو حکم جاری کیاگیاہے کہ وہ سکول اوقا ت کار کے بعد گھر گھر جا کرایک پروفارما کے ذریعے گھرانوں کے تفصیلی کوائف محکمہ کو ارسال کریں جس بارے میں سرکاری اساتذہ کو کسی قسم کافیلڈ ورکنگ کارڈ یا اتھارٹی لیٹر وغیرہ بھی جاری نہیں کیاگیاجبکہ انہیں کسی قسم کا معاوضہ بھی نہیں دیاجارہا بعض ٹیچرز نے اپنے نام ظاہر کئے بغیر صحافیوں کو بتایا کہ وہ گھر گھر جاکر لوگوں سے انکے تفصیلی کوائف معلوم کرتے پھرتے ہیں جبکہ ایجوکیشن افسران کسی قسم کا معاوضہ یا تحریری اتھارٹی جاری کرنے سے گریزاں ہیں، ذرائع سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ حکومت نے اس پرگرام کی مد میں بھاری بیرونی سرمایہ ایڈ کی شکل میں حاصل کر رکھاہے مگر ماتحت افسران کی ملی بھگت سے سرمایہ کی فرضی بندر بانٹ ظاہرکرکے مخصوص تجوریوں میں بھراجارہاہے جس پر احتساب اداروں کی خاموشی معنی خیز ہے ،اس سلسلہ میں مقامی اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر مرکز حجرہ شاہ مقیم نے بار بار کال کرنے کے باوجود سیل فون پرصحافیوں کی کال موصول نہ کی اور اپناموقف نہ دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں