ہیڈآف ڈیپارٹمنٹ آف کمپیوٹرسائنسزوڈائریکٹر کوالٹی انہانسمنٹ سیل یونیورسٹی آف اوکاڑہ ڈاکٹرمحمدخورشید اصغر نے اپنے تحقیقی مقالے پر کامیاب دفاع کے بعدپی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرلی۔ڈاکٹر خورشید اصغر نے یونیورسٹی آف اوکاڑہ کے ڈیپارٹمنٹ آف کمپیوٹرسائنسزکے پہلے پی ایچ ڈی ڈاکٹرکا اعزاز اپنے نام کرلیا۔اس موقع پر وائس چانسلر یونیورسٹی آف اوکاڑہ ڈاکٹرزکریا ذاکر نے ڈاکٹرخورشیداصغر کو مبارکباد پیش کی ۔میڈیا کوآرڈینیٹر یونیورسٹی آف اوکاڑہ رانا جاوید رشید ،
ڈائریکٹرسٹوڈنٹ افیئرڈاکٹرشعیب سلیم،ہیڈآف ڈیپارٹمنٹ آف مینجمنٹ سائنسزرائے امتیاز،ڈاکٹرحمودالرحمان،ڈائریکٹرسپورٹس ڈاکٹرفہیم ارشد،ڈائریکٹرٹرانسپورٹ ڈاکٹرمحمداقبال سمیت تمام یونیورسٹی سٹاف نے ڈاکٹرمحمدخورشید اصغر کو مبارکباد پیش کی۔ ڈاکٹر محمدخورشید اصغر نے کامسیٹس یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کی ڈگری کارڈیف یونیورسٹی یوکے کے اشتراک سے حاصل کی۔ڈاکٹر خورشید اصغر اس سے قبل گولڈمیڈل بھی حاصل کرچکے ہیں۔
