یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن عوام کو سستی و معیاری اشیائے خوردونوش فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے لیکن حالیہ دنوں میں عوام کو خریداری کیلئے ایک نیا طریقہ متعارف کروایا گیا ہے جس کے مطابق ہر صارف خریداری سے قبل 5566 پر اپنا شناختی کارڈ نمبر بھیجے گا جس کے جواب میں ایک مخصوص او ٹی پی نمبر دیا جائے گا اور ساتھ ہی شناختی کارڈ دکھا کر سودا سلف رعائتی قیمت پر خریدا جا سکے گا۔
اس سلسلے میں بعض لوگ تو اطمنان کا اظہار کر رہے ہیں کہ اس سے رعائتی سامان دکانداروں کو فروخت کرنے جیسی شکایات بند ہوں گی تاہم ایسے افراد کی بھی کمی نہیں جو او ٹی پی کو مصیبت قرار دے رہے ہیں
میں نے کئی لوگوں سے اس بابت پوچھا تو ان کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنا شناختی کارڈ نمبر دئیے گئے نمبر پر بھیجا مگر ایک ہفتہ گزر جانے کے بعد بھی جواب نہیں آیا ایسے میں ہم سودا کیسے خرید سکتے ہیں ۔ ان افراد نے ایک اور بات بھی بتائی کہ یہ میسج مفت نہیں ہوتا بلکہ بیلنس کی کٹوتی ہوتی ہے حکومت کو چاہئے کہ اگر وہ اس طریقہ کار کو عوام کیلئے شفاف رکھنا چاہتی ہے تو جاری کردہ طریقے میں تبدیلیاں کر کے اس کو بہتر کرے خاص طور پر اس میسج کو فری رکھا جائے۔