میونسپل کمیٹی اوکاڑہ کے وائس چیئرمین شیخ لیاقت علی نے کہا ہے کہ ہمارا کام اوکاڑہ کے عوام کی خدمت اور ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دیا ہے شہر کی خوبصورتی کے لیے تاجروں کی خدمات حاصل ہے، اوکاڑہ شہر بہت جلد مشالی شہر بنا دیں گے میونسپل کمیٹی کے ملازمین ڈیوٹی کو ایمانداری سے نبھائیں کام کرنے والے ملازمین ماتھے کا جھومر ہونگے کوتاہی اور غفلت کو برداشت نہیں کیا جائے گا ان خیالات کا اظہار میونسپل کمیٹی اوکاڑہ کے وائس چیئرمین شیخ لیاقت علی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اوکاڑہ کی تعمیر وترقی کے لیے وہ 24گھنٹے کام کر رہے ہیں۔
