dpo okara ka police station muharrar se khatab 404

نظام عدل وانصاف میں محرر کا کردار بنیادی اہمیت کا حامل ہے،ڈی پی او ضلع اوکاڑہ حسن اسد علوی

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حسن اسد علوی نے کہاہے کہ نظام عدل وانصاف میں محرر کا کردار بنیادی اہمیت کا حامل ہے جس کی لکھی ہوئی تحریر مقامی عدالت سے لے کر سپریم کورٹ تک ایک خا ص اہمیت رکھتی ہے اگر محرر حضرات کی لکھی ہوئی تحریر پیشہ وارانہ ذمہ داریوں سے ہم آہنگ ہو تو اس کے اثرات پورے معاشرے پر مثبت اندازمیں مرتب ہوتے ہیں ترجمان پولیس کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی پی او آفس میں ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر ان کی پوری ٹیم اور محرران کے ایک اجلاس سے کرتے ہوئے کیا ڈی پی او حسن اسد علوی نے کہاکہ اگر بے گناہ کو گنہگاراور گنہگار کو بے گناہ لکھ دیا جائے تو اس سے دونوں فریقین متاثر ہی نہیں ہوتے بلکہ دو خاندانوں کوبھی نقصانات اٹھانے پڑتے ہیں اور یوں پورے معاشرے میں پولیس کا امیج بہتر طور پر نہیں ابھرتا ڈی پی او اوکاڑہ نے آخر میں ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر ان کی پوری ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔

Subscribe
ہماری تمام سٹوریز اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کیلئے سبسکرائب کیجئیے
I agree to have my personal information transfered to MailChimp ( more information )

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.