okara economy news 519

12 سالہ طالبہ سے زیادتی کرنیوالا استاد کے روپ میں جنسی درندہ گرفتار،مقدمہ درج

حالیہ کچھ عرصے میں معصوم بچوں سے زیادتی کے واقعات میں کافی اضافہ ہوگیا ہے اسی طرح کا ایک واقعہ آج اوکاڑہ میں تھانہ اے ڈویژن کے علاقے رحیم کریم ٹاون میں پیش آیا جہاں کی رہائشی 12 سالہ بچی آمنہ سے ٹیوشن پڑھانے والے عمار نامی ٹیچر نےزیادتی کرڈالی.ایف آئی آر کے مطابق بچی نے بتایا ہے کہ عمار گزشتہ چارماہ سے اس کے ساتھ یہ گھناؤنا کھیل کھیلتا رہاہے اس دوران اس نے وڈیوز بھی بنائی ہیں جن کے ذریعے مجھے ڈراتا تھا کہ اگر اس نے کسی کو بتایا تو وہ ان وڈیوز کے ذریعے اسے بدنام کرے گا لڑکی مطابق ملزم عمار نے اس سے خالی نکاح نامے پر دستخب بھی کروارکھے ہیں..تھانہ اے ڈویژن اوکاڑہ نے لڑکی کی والدہ شبن بی بی کی مدعیت میں مقدمہ درض کرکے کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں