dpo okara hassan asad alvi news 464

اوکاڑہ ,تعلیم وصحت کا اعلی میعار کسی بھی ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتا ہے ،ڈی پی او حسن اسد علوی

اوکاڑہ ,تعلیم وصحت کا اعلی میعار کسی بھی ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتا ہے ،گورنمنٹ اداروں کے ساتھ ساتھ پرائیویٹ سیکٹر کا تعلیم کے فروغ میں بہت بڑا حصہ ہے ،شہداء اور حاضر سروس پولیس ملازمین کے بچوں کوتعلیمی سرگرمیوں میں اولیت دینے والے ادارے قابل تعریف ہیں ،ہم نصابی سرگرمیاں بچوں کی ذہنی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لیئے انتہائی ضروری ہیں ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حسن اسد علوی نے صفہ ایجوکیشنل کمپلیکس کی سالانہ تقریب انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،تقریب سے پرنسپل ہذا ظہیر اقبال ،صدر ڈسٹرکٹ یونین آف جرنلسٹس محمد مظہررشید چودھری ،ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز اقبال ڈھلوں ، سابق سینئر نائب صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن مس صائمہ رشید ایڈووکیٹ ،پروفیسر ریاض خان نے بھی خطاب کیا پرنسپل ہذا ظہیر اقبال نے پولیس شہداء کے بچوں کے لیئے ضلع بھر میں تعلیمی اسکالر شپ دینے اور حاضر سروس پولیس ملازمین کے بچوں کو خصوصی رعائیت کا اعلان کیا ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حسن اسد علوی نے ظہیر اقبال کا شکریہ ادا کیا تقریب میں سالانہ سپورٹس اور امتحانات میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں میں شیلڈز اور میڈل تقسیم کیئے گئے تقریب میں والدین کی کثیر تعداد نے شرکت کی*
mazhar rasheed pics

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں