اوکاڑہ،بانی جماعت اہلسنت،ممتازعالم دین حضرت مولانا محمد شفیع اوکاڑوی رحمتہ اللہ علیہ کے دو روزہ 35ویں سالانہ عرس مبارک کے سلسلہ میں عالمی یوم خطیب اعظم آج اوکاڑہ سمیت دنیا بھر میں عقیدت و احترام سے منایا جائے گاان خیالات کا اظہار حضرت صاحبزادہ پیر مفتی محمد فضل الرحمن اوکاڑوی کے ترجمان مولانا پیر محمد خالدزاہد اشرفی نے صحافیوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ بانی جماعت اہلسنت حضرت مولانا محمد شفیع اوکاڑوی کی روح کو ایصال ثواب کیلئے آج بروز جمعرات مرکزی علوم اسلامیہ جامعہ حنفیہ دارالعلوم اشرف المدارس جی ٹی روڈ مرکزی جامع مسجد غوثیہ رضویہ کچہر ی بازار ،حضرت شیخ القرآن مولانا غلام علی اوکاڑوی ،مولانا محمد علم الدین فرید کوٹی،الحاج صوفی سردار محمد برکاتی کے مزارات،جامع مسجد خالد بن ولید بریلوی ، مولانا پیر محمد خالدزاہد اشرفی کی رہائشگاہ اشرفی ہاؤس محبوب ٹاؤن میں قرآن خوانی اور خصوصی تقاریب ہونگی ۔اور تنظیم آئمہ مساجد اہلسنت کے زیر اہتمام جمعۃالمبارک کے اجتماعات میں خصوصی دعا کا اہتمام کیا جائے گا ۔ مولانا پیر محمد خالدزاہد اشرفی نے صحافیوں کو مزید بتایا کہ 35واں سالانہ دو روزہ مرکزی عرس مبارک مولانا اوکاڑوی اکادمی (العالمی)اور گُل زار حبیب ٹرسٹ کے زیر اہتمام جامع مسجد گُل زار حبیب ،گلستان اوکاڑوی(سولجر بازار)میں آج بروز جمعۃالمبارک کو عشاء کے بعد خصوصی نشست ہوگی ،حضرت سید نا داتا گنج بخش رضی اللہ عنہ اور حضرت شیر ربانی شرقپوری رحمتہ اللہ علیہ کے مزار مبارک سے بھیجی گئی خصوصی چادریں دس بجے شب خطیب ملت علامہ کوکب نورانی اوکاڑوی اپنے بھائیوں ڈاکٹر محمد سبحانی اوکاڑوی ،صاحبزادہ حامد ربانی اوکاڑوی اور عقیدت مندوں کے ہمراہ اپنے والدین کر یمین کے مرقد مبارک پر چڑھائیں گے۔ چادر پوشی وگل پاشی ،فاتحہ خوانی اور خصوصی دعاسے عرس مبارک کی تقریبات کا آغاز کریں گے۔عرس مبارک میں مفتی اعظم افریقہ مولانا محمد اکبر ہزاروی ،اورخطیب اہلسنت علامہ بیرسٹر سید محمد وسیم الحسن شاہ نقوی حافظ آبادی کے خصوصی خطاب کے علاوہ ملک اور بیرون ملک سے آئے ہوئے علماء و مشائخ خطابات کریں گے۔ روحانی حلقوں اور اہلسنت کی تنظیموں کی نمائندہ شخصیات شرکت کریں گی
