Depalpur premier league 747

ڈی پی ایل سیزن 3 میں ابتک کے سب سے کانٹے دارمیچ کی رُوداد

دیپالپور(اوکاڑہ ڈائری سپورٹس ڈیسک)ڈی پی ایل کا یہ روز اب تک کا سب سے سنسنی خیز دن تھا کیوں کہ اس روز ہونیوالے تمام میچز بہت کانٹے دار رہے پہلا میچ منڈی احمدآباد اورمدثرسپرکنگ کے درمیان ہوا جس نے 32سال قبل کے شارجہ کپ کی یاددلا دی ۔اس میچ میں منڈی احمدآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے چاند کے آخری اوور میں لگائے گئے تین چھکوں کی مدد سے 72رنز بنائے اور مدثر سپرکنگ کو 73رنز کاہدف دیا جس کو عبور کرتے ہوئے میچ کئی بار اتار چڑھاؤکا شکار ہوا جبکہ آخری اوور میں اسے جیت کیلئے 19رنز درکار تھے جن کا حصول اتنا آسان بھی نہیں تھا تاہم آغا شفیع اور عمرپیسر نے اپنی ٹیم کیلئے یہ کارنامہ سرانجام دے دیا یہ ڈی پی ایل میں ہونے والے اب تک کے میچز کا سب سے سنسنی خیز مقابلہ تھا جس کا فیصلہ آخری گیند پر ہوا جب مدثر سپرکنگ کو جیت کیلئے چار رنزدرکار تھے اور عمر پیسر نے چوکا لگا کر احمدآباد یونائٹڈ سے فتح چھین لی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں