sports news depalpur 578

38/Dسپرلیگ فائنل پیرقلندرکے نام ،ایان سلطان کو 37رنز سےشکست دے دی

دیپالپور(اوکاڑہ ڈائری سپورٹس ڈیسک) دیپالپور کے نواحی گاؤں 38/Dمیں جاری 38/Dسپرلیگ کا فائنل پیرقلندر نے جیت لیا ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر پانچ ٹیموں نے حصہ لیا جن میں فواد کنگز،المبارک گلیڈی ایٹر،پنجابین زلمی ،پیرقلندراورایان سلطان شامل تھیں ہر ٹیم نے چار چار میچ کھیلے جن کے بعد ایان سلطان اور پیرقلندر کی ٹیمیں فائنل میں پہنچیں ۔فائنل میں پیرقلندر نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 95رنز بنائے جس کے جواب میں ایان سلطان صرف 58رنز پر ہمت ہار گئی ۔فائنل میچ کا بہترین کھلاڑی پیرقلندر کے محمد فیصل کو قراردیا گیا جس نے نہ صرف بیٹنگ میں 38رنز کی اننگز کھیلی بلکہ باؤلنگ میں بھی دو وکٹیں حاصل کر کے اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کروایا۔میچ کے آخر میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں منظور احمد وٹو اور میاں سجاد احمد وٹو نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ۔تماشائیوں نے بہترین ٹورنامنٹ منعقد کرنے پر میاں نوازنزیربھٹہ،حافظ عبدالجبار اور میاں مسعود فرید بھٹہ کو خراج تحسین پیش کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں