اوکاڑہ،انسداد خسرہ مہم کی کامیابی میں میڈیا اہم ترین کردارادا کرسکتا ہے،چیف ایگزیکٹوآفیسرڈاکٹرعبدالمجید

اوکاڑہ،انسداد خسرہ مہم عوامی تعاون سے ہی بہترین نتائج دے سکتی ہے جس کے لئے میڈیا کو بنیادی کردار ادا کرنا ہے بچوں کی صحت کا معاملہ اہم ترین ہے عوامی آگاہی اور خصوصاََ والدین کو خسرہ سے بچاؤ کے لئے کے جانے والے اقدامات سے آگاہ کرنا وقت کی ضرروت ہے جس کے لئے میڈیا ،این جی اوز کے نمائندوں ،علماء مشائخ اور معاشرہ کے صاحب الرائے لوگ آگے آئیں۔ان خیالات کا اظہار چیف ایگزیکٹیو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر عبد المجید اور ڈسٹرکٹ کو آرڈنیٹر برائے خسرہ ڈاکٹر محمد عمران نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا ۔اس موقع پرعامراعوان فوکل پرسن ای پی آئی ،فیصل نثار انچارج ڈی پی سی آر اور صحافیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ خسرہ ایک موذی مرض ہے جو ایک سے دوسرے فرد میں بہت جلد منتقل ہوتا ہے سال 2018میں خسرہ کے مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر محکمہ صحت نے خسرہ جیسے موذی مرض سے بچاؤ کے لئے ایک مہم چلائی جا رہی ہے جو 15اکتوبر سے شروع ہو کر 27اکتوبر تک جاری رہے گی اس دوران محکمہ صحت ضلع اوکاڑہ کی 320ٹیمیں گھر گھر ،گلی محلوں اور سکولوں میں جا کر جبکہ 135ٹیمیں مراکز صحت میں بیٹھ کرسات سال تک کی عمر کے تمام بچوں کو خسرہ سے بچاؤ کے ٹیکے لگائیں گی۔انہوں نے کہا کہ میڈیا کے نمائندگان الیکٹرانک میڈیا اور پرنٹ میڈیا کے ذریعے اس پیغام کو پھیلائیں تاکہ لوگوں کو زیادہ سے زیادہ آگاہی مل سکے اور ہم اس مہم کو سو فیصد کامیاب بنا سکیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button