بدنام زمانہ ڈاکو ارشد عرف منظور اس وقت اپنے انجام کو پہنچ گیا جب وہ اپنے ساتھیوں کے ہمراہ واردات کرکے بھاگ رہاتھا ایس ڈی پی او آفس نے اتحاد پریس کلب کو بتایا کہ تحصیل بھر کے مختلف تھانوں میں ڈکیتی،چوری راہزنی و دیگر جرائم میں مطلوب گینگ کے ایک ساتھی ارشد عرف منظور سکنہ کالووال حویلی لکھاجو کہ درجنوں مقدمات میں ملوث تھاکی سرکوبی کیلئے ڈی پی او ضلع اوکاڑہ کی ہدائت پر ایس ڈی پی او نوشیرواں چانڈیو نے تھانہ صدر دیپالپور کے ایس ایچ او قلب سجاد کو خصوصی ٹاسک دے رکھا تھا گزشتہ روز ملزم شام دین واہگرہ روڈ پر واردات کرکے فرار ہورہے تھے کہ دیہاتیوں نے ان کا تعاقب شروع کردیا جس پر انہوں نے دیہاتیوں پر بھی فائرنگ شروع کردی اسی دوران وہ اپنے ہی ساتھیوں صدام نوناری اور ذولفقار نوناری کی فائرنگ سے ارشد ہلاک ہوگیا جائے وقوعہ فخرٹاؤں میں دوران واردات چھینے گئے موبائل فون وغیرہ سمیت لوگوں کا چھینا ہوا مال بھی برآمد ہواجومقدمات کے مدعی حضرات کے حوالے کردیا گیا.
